علیحان سمائلوف قازقستان کے نئے وزیر اعظم منتخب

قازقستان کی اسمبلی کے جنرل اجلاس میں صدر قاسم کومرت توکایف نے وزیر اعظم کے عہدے کے لیے علیحان سمائیلوف  کے نام کو پیش کیا گیا

1760514
علیحان سمائلوف قازقستان کے نئے وزیر اعظم منتخب

علیحان سمائلوف کو قازقستان کا  نیا  وزیر اعظم منتخب کرلیا گیا ہے۔

قازقستان کی اسمبلی کے جنرل اجلاس میں صدر قاسم کومرت توکایف نے وزیر اعظم کے عہدے کے لیے علیحان سمائیلوف  کے نام کو پیش کیا گیا ۔

سمائیلوف تمام اراکین پارلیمنٹ کی جانب سے  منظوری کے بعدملک کے 12ویں سربراہ حکومت منتخب ہوگئے ہیں۔

50 سالہ سمائیلوف، جو اس سے قبل کابینہ میں پہلے نائب وزیر اعظم کے طور پر خدمات انجام دے چکے تھے، نے 5 جنوری کو عبوری سربراہی حکومت سنبھالی جب سابق وزیر اعظم عسکر مامن کی قیادت میں حکومت نے مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کے بعد استعفیٰ دے دیا تھا۔

ووٹنگ کے بعد وزیر اعظم کے طور پر اپنی پہلی تقریر میں، سمائیلوف نے ایسے وقت میں ان پر اعتماد کرنے پر صدر توکایف اور ان کےاراکین  کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ  ان  کا بنیادی فرض معاشی استحکام کو یقینی بنانا اور ملک میں افراط زر کو کم کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں کی تمام قانونی درخواستوں کا جائزہ  لیا جائے گا اور اس پر عمل درآمد کیا جائے گا۔



متعللقہ خبریں