امریکہ: PKK کے زیر قبضہ علاقے میں پیٹرول ریفائنری لگا رہا ہے

امریکہ شام میں دہشت گرد تنظیم YPG/PKK کے زیرِ قبضہ علاقے میں یومیہ 3 ہزار بیرل پیٹرول کی صلاحیت کی حامل پیٹرول ریفائنری قائم کر رہا ہے

1760239
امریکہ: PKK کے زیر قبضہ علاقے میں پیٹرول ریفائنری لگا رہا ہے

امریکہ شام کے شمال مشرق میں دہشت گرد تنظیم YPG/PKK کے زیرِ قبضہ تحصیل حاسکہ میں یومیہ 3 ہزار بیرل پیٹرول کی صلاحیت کی حامل پیٹرول ریفائنری قائم کر رہا ہے۔

مقامی ذرائع سے موصول معلومات کے مطابق امریکی فورسز نے، شام میں اپنی اور دہشت گرد تنظیم YPG/PKK کی پیٹرول کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے، رومیلان پیٹرول فیلڈ کے علاقے مابادہ میں پیٹرول ریفائنری کی تعمیر شروع کر دی ہے۔

عراقی کرد علاقائی انتظامیہ کے علاقے سے حاصل کئے گئے ریفائنری کے حصے شام اور عراق کے درمیان الولید سرحدی چوکی سے اکھاڑے گئے ہیں۔

یہ ریفائنری یومیہ 3 ہزار بیرل پیٹرول کی پیداوار دے گی اور YPG/PKK کے دہشت گرد کرایے کے بدلے میں اس ریفائنری کو چلا سکیں گے۔

آنے والے دنوں میں دہشت گردوں کے زیرِ قبضہ دیگر پیٹرول فیلڈوں میں بھی اس سے مشابہہ ریفائنریاں قائم ہونے کی توقع ہے۔

واضح رہے کہ دیر الزور اور حاسکہ میں دہشت گرد تنظیم YPG/PKK کے زیرِ قبضہ علاقے پیٹرول اور قدرتی گیس کے حوالے سے شام کے توانائی کے بہترین ذخائر کے حامل علاقے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں