یوکیرینی سرحدوں پر کشیدگی کی واحد وجہ روس اور روسی لیڈر کے بیانات ہیں، ساکی

روس کی پیش کردہ بعض تجاویز پر  ہم اتفاق کرتے ہیں تو بعض پر اتفاق کرنا ناممکن ہے

1752067
یوکیرینی سرحدوں پر کشیدگی کی واحد وجہ روس اور روسی لیڈر کے بیانات ہیں، ساکی

متحدہ امریکہ نے اطلاع دی ہے کہ  یوکیرین اور روس کی سرحدوں  کشیدگی  کا واحد منبع روسی کاروائیاں اور بیانات ہیں۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان جین ساکی نے وائٹ ہاؤس میں یومیہ پریس بریفنگ میں  ایجنڈے کے معاملات پر اپنے جائزے پیش کرتے ہوئے  اخباری نمائندوں کے سوالات کا جواب دیا۔

روسی صدر ولادیمیرپوتن کے اس بیان کے بارے میں کہ امریکہ آئندہ ماہ سوئس  شہر جنیوا میں ملاقات کے لیے تیار ہے، ساکی نے کہا کہ انھوں نے ابھی تک بات چیت کے مقام اور وقت کی تفصیلات واضح نہیں کیں۔

انہوں نے روس کی امریکہ اور نیٹو کے ممالک کو پیش کردہ  سیکیورٹی تجاویز  کے بارے میں کہا کہ ہم  سفارتی  بات چیت  کے معاملے پر کام کر رہے ہیں، روس کی پیش کردہ بعض تجاویز پر  ہم اتفاق کرتے ہیں تو بعض پر اتفاق کرنا ناممکن ہے۔

پوتن کے دعوے کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے یوکیرین کی سرحدوں پر تناؤ  کو شہہ دی ہے کو مسترد کرنے والی ساکی نے بتایا کہ یہ ایک تمسخرانہ  بات  ہے،  روسی۔ یوکیرینی سرحدوں پر واحد حملہ آور روس اور علاقے میں فوجیں جمع کرتے ہوئے  جھگڑاآلو  بیانات دینے والے روسی لیڈر ہیں۔

 



متعللقہ خبریں