امریکہ: بلنکن۔ بوریل ملاقات

ملاقات میں روس کی طرف سے یوکرائنی سرحدوں پر فوجوں کی تعیناتی اور چین کے لتھوانیا پر سیاسی دباو کے بارے میں بات چیت کی گئی

1751485
امریکہ: بلنکن۔ بوریل ملاقات

امریکہ کے وزیر خارجہ انتھونی جے۔ بلنکن نے یورپی یونین کے ہائی کمشنر برائے خارجہ تعلقات و سلامتی پالیسی جوزف بوریل کے ساتھ ملاقات میں روس کی طرف سے یوکرائنی سرحدوں پر فوجوں کی تعیناتی اور چین کے لتھوانیا پر سیاسی دباو کے بارے میں بات چیت کی ہے۔

امریکہ وزارت خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے بلنکن۔ بوریل ٹیلی فونک ملاقات کے بارے میں جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ " وزیر خارجہ انتھونی بلنکن اور ہائی کمشنر جوزف بوریل نے امریکہ اور یورپی یونین کے اتحاد کو مضبوط بنانے اور مشترکہ مشکلات کا سامنا کرنے کے لئے مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ دونوں حکام نے یوکرائن کی خودمختاری اور زمینی سالمیت کے ساتھ تعاون کے لئے مربوط کاروائیوں کی اہمیت پر بھی زور دیا ہے"۔

پرائس نے کہا ہے کہ "مذاکرات میں اس بات پر دوبارہ زور دیا گیا کہ یوکرائن پر حملہ روس کے لئے وسیع پیمانے کے نتائج پیدا کرے گا۔ علاوہ ازیں چین کے لتھوانیا پر اور امریکی و یورپی کمپنیوں کو متاثر کرنے والے سیاسی و اقتصادی دباو کے معاملے میں بھی مشترکہ اندیشوں کا اظہار کیا گیا"۔

پرائس نے کہا ہے کہ بلنکن اور بوریل نے چین کے دباو کے مقابل لتھوانیا کے ساتھ جاری اتحاد پر زور دیا اور اقتصادی مزاحمت کو مضبوط بنانے کے لئے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔



متعللقہ خبریں