"انسانی ٹرسٹ فنڈ " افغان عوام کے لیے خصوصی فنڈ کے قیام کا فیصلہ

اسلامی تعاون تنظیم  کے وزرائے خارجہ کے غیر معمولی اجلاس کے اعلامیہ کے مطابق افغانستان کے لئے نمائندہ خصوصی مقرر کرنے،انسانی ٹرسٹ فنڈ بنانے اور اقوام متحدہ کے ساتھ مشترکہ کام کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے

1749993
"انسانی ٹرسٹ فنڈ " افغان عوام کے لیے خصوصی فنڈ کے قیام کا فیصلہ

 اسلامی تعاون تنظیم  کے وزرائے خارجہ کے غیر معمولی اجلاس کے اعلامیہ کے مطابق افغانستان کے لئے نمائندہ خصوصی مقرر کرنے،انسانی ٹرسٹ فنڈ بنانے اور اقوام متحدہ کے ساتھ مشترکہ کام کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

 اجلاس میں افغانستان کے انسانی بحران پر مشترکہ اوراجلاس میں فلسطین کی صورتحال پر اسلام آباد اعلامیہ متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا ۔

اسلامی تعاون تنظیم  کے وزرائے خارجہ کونسل کے 17ویں غیرمعمولی اجلاس میں منظور کی گئی متفقہ قرارداد میں افغانستان کی مدد کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اسلامی ترقیاتی بینک کے زیراہتمامانسانی ٹرسٹ فنڈ قائم اور افغان تحفظ خوراک پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سعودی عرب نے اسلامی سربراہی اجلاس کے سربراہ کے طور پر افغانستان میں انسانی صورتحال پر تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل کا غیر معمولی اجلاس بلانے کے اقدام کا خیرمقدم کیا اور 19 دسمبر کو اسلام آباد میں اجلاس کی میزبانی پر پاکستان کی تعریف کی گئی۔

اجلاس میں اس بات کا اعتراف کیا گیا کہ ترقی، امن، سلامتی، استحکام اور انسانی حقوق ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں اور تنظیم کے رکن ممالک کی جانب سے افغانستان کی خود مختاری، آزادی، علاقائی سالمیت اور قومی اتحاد کے بھرپور عزم کا اعادہ کیا گیا۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں موجودہ انسانی، سماجی اور اقتصادی صورتحال دیگر وجوہات کے ساتھ ساتھ ملک میں طویل تنازع سے جڑی ہے اور اس سلسلے میں ملک میں پائیدار امن اور ترقی کے حصول کے لیے انسانی ترقی میں سرمایہ کاری کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔

افغانستان سے47 ممالک کے 83ہزار سے زائد افراد کے انخلا میں پاکستان کے اہم کردار کو سراہنے کے ساتھ ساتھ افغانستان سے انخلا میں سہولت فراہم کرنے پر قطر، کویت، متحدہ عرب امارات، ایران، آذربائیجان، ترکی اور دیگر ممالک کے اہم کردار پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

قرارداد میں بین الاقوامی برادری بالخصوص او آئی سی کے رکن ممالک پر زور دیا گیا کہ وہ افغانستان کے عوام کو تنہا نہ چھوڑیں گے اور اجلاس میں شرکت پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل، چین، امریکہ، برطانیہ، فرانس، روس، جاپان، جرمنی، اٹلی، یورپی یونین، اقتصادی تعاون تنظیم، عرب لیگ، خلیج تعاون کونسل کے نمائندوں کی موجودگی کا خیرمقدم کیا گیا۔

علاوہ ازیں  تنظیم کے خصوصی نمائندہ برائے افغانستان کےلیے  تارق علی کو منتخ کیا گیا ہے جو کہ نائب سیکریٹری جنرل ہیں۔

 



متعللقہ خبریں