میکسیکو، 210 غیر قانونی تارکین وطن پکڑے گئے

210 غیر قانونی تارکین وطن، جن میں بچے اور خواتین شامل ہیں، ٹرکوں میں سفر کر رہے تھے

1742963
میکسیکو، 210 غیر قانونی تارکین وطن پکڑے گئے

میکسیکو میں ایک ٹرک پر سوار210 غیر قانونی تارکین وطن پکڑے گئے۔

میکسیکن نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مائیگریشن نے بتایا کہ ایک ٹرک جو ریاست پیوبلا میں ایک چیک پوائنٹ پر نہیں رکا تھا اسے ٹیکماچلکو شہر کے قریب تعاقب کے بعد روک دیا گیا۔

حکام نے بتایا کہ 210 غیر قانونی تارکین وطن، جن میں بچے اور خواتین شامل ہیں، ٹرکوں میں سفر کر رہے تھے۔

جب کہ تارکین وطن کی شناخت کے حوالے سے کوئی بیان نہیں دیا گیا تاہم ٹرک ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیاہے۔

میکسیکو میں 21 نومبر کو وسطی امریکہ سے 600 غیر قانونی تارکین وطن کنٹینر میں پکڑے گئے  تھے جو امریکہ جانے کی کوشش میں تھے۔

وزارت داخلہ کے امیگریشن پالیسی یونٹ کے مطابق، میکسیکو نے جنوری سے ستمبر کے درمیان 190,000 سے زیادہ غیر دستاویزی تارکین وطن میں سے 74,300 کو ملک بدر کیا۔



متعللقہ خبریں