سوڈان میں پر تشدد مظاہرے،پندرہ افراد ہلاک

سوڈان میں فوجی حکومت کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ مظاہرین پر فائرنگ سے 15 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے

1735472
سوڈان میں پر تشدد مظاہرے،پندرہ افراد ہلاک

سوڈان میں فوجی حکومت کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

خبر کے مطابق،مظاہرین پر فائرنگ سے 15 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

شمالی خرطوم میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور اقتدار پر فوج کے قبضے کے خلاف احتجاج کیا۔

حفاظتی قوتوں نے مظاہرین پر گولیاں اور آنسو گیس کے گولے برسائے جس کے نتیجے میں ہلاکتیں ہوئیں۔

فوج نے مظاہروں کو روکنے کے لیے خرطوم اور دیگر شہروں میں موبائل اور انٹرنیٹ سروسز معطل کر دیں جبکہ گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔


 



متعللقہ خبریں