امریکہ کی طرف سے ترکی کو 98 ویں یومِ جمہوریہ کی مبارکباد

اس اہم دن کے موقع پر ہم آپ کو قلبی مبارکباد پیش کرتے اور آنے والے سالوں میں باہمی اتحاد میں فروغ کے بے صبری سے منتظر ہیں: وزیر خارجہ انتھونی بلنکن

1726531
امریکہ کی طرف سے ترکی کو 98 ویں یومِ جمہوریہ کی مبارکباد

امریکہ کے وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے جمہوریہ ترکی کے قیام کی 98 ویں سالگرہ کے موقع پر جاری کردہ تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ " اس اہم دن کے موقع پر ہم آپ کو قلبی مبارکباد پیش کرتے اور آنے والے سالوں میں باہمی اتحاد میں فروغ کے بے صبری سے منتظر ہیں"۔

بلنکن نے کہا ہے کہ " جمہوریہ ترکی کے قیام کی 98 ویں سالگرہ کے موقع پر میں امریکہ کی طرف سے ترک عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ترکی ایک اہم نیٹو رکن اور امریکہ کا اتحادی ہے۔ ترکی نے سالوں سے جاری گلوبل مسائل میں امریکہ اور بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر قدم اٹھایا ہے۔ ترکی اور امریکہ کے درمیان دیرینہ دو طرفہ تعلقات تجارت، سلامتی اور سفارتی تعاون پر قائم ہیں"۔

بلنکن نے کہا ہے کہ "ترکی اور امریکہ کے درمیان نسلوں سے جاری باہمی تعلقات ایک اہم اور سنجیدہ قدرو قیمت کے حامل ہیں۔ اس اہم دن کے موقع پر ہم آپ کو دِلی مبارکباد پیش کرتے اور آنے والے سالوں میں باہمی اتحاد کو فروغ دینے کے بے صبری سے منتظر ہیں"۔



متعللقہ خبریں