یونیسکو کی طرف سے فلسطین کے حق میں دو فیصلے

یونیسکو کا مطالبہ، اسرائیل مشرقی بیت المقدس میں جاری غیر قانونی منصوبوں اور پالیسیوں کو بند کرے، قدیم شہر کی ثقافتی ساخت اور فلسطینیوں کے عبادت کے حق کو تحفظ دیا جائے

1719637
یونیسکو کی طرف سے فلسطین کے حق میں دو فیصلے

فلسطین وزارت خارجہ نے یونیسکو کے فلسطین کے حق میں 2 فیصلےکرنے کا اعلان کیا ہے۔

وزارت خارجہ کے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق "مقبوضہ فلسطین" اور "ثقافتی و تعلیمی اداروں" سے متعلق دو فیصلے، فرانس کے دارالحکومت پیرس میں، یونیسکو انتظامی کونسل کی 212 ویں نشست میں اراکین کے اتفاق رائے سے کئے گئے ہیں۔

مذکورہ دو فیصلے مقبوضہ مشرقی بیت المقدس کی شہری حیثیت کی تصدیق کرتے ہیں اور ان میں "مقبوضہ اسرائیلی فورسز کی مقدس شہر میں اختیار کردہ تدابیر کی نامعقولیت اور فوری منسوخی کی ضرورت" کی طرف اشارہ کیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یونیسکو نے، اسرائیل سے مشرقی بیت المقدس میں جاری غیر قانونی سرنگیں کھودنے کے پروجیکٹ اور پالیسیوں کو بند کرنے اور قدیم شہر کی ثقافتی ساخت اور فلسطینیوں کے عبادت کے حق کے تحفظ کا مطالبہ کیا ہے۔

فلسطینی انتظامیہ نے یونیسکو انتظامی کونسل کی 212 ویں نشست میں کئے گئے فیصلے کا خیر مقدم کیا اور بین الاقوامی برادری سے اپیل کی ہے کہ تین سماوی ادیان کے مرکز یعنی بیت المقدس کی توڑ پھوڑ کو روکا جائے۔



متعللقہ خبریں