ایتھیوپیا میں انسانی بحران سنگین ہو سکتا ہے: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرش نے افریقی ملک ایتھوپیا میں ایک بڑے انسانی بحران سے خبردار کرتے ہوئے فوری کارروائی کی ضرورت پر زور دیا ہے

1716048
ایتھیوپیا میں انسانی بحران سنگین ہو سکتا ہے: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرش نے افریقی ملک ایتھوپیا میں ایک بڑے انسانی بحران سے خبردار کرتے ہوئے فوری کارروائی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایک خصوصی اجلاس میں ادیس ابابا حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر سرگرم کارکنوں کو ان کا کام کرنے دے۔

گوٹیرش کے مطابق تیگرائے، امہارا اور افار کے علاقوں میں تقریباﹰ 70 لاکھ افراد کو زندہ رہنے کے لیے فوری طور پر امدادی سامان کی ضرورت ہے۔

 واضح رہے کہ  گوٹیرش نے ایتھوپیا کی حکومت کے تقریباﹰ ایک ہفتہ قبل اقوام متحدہ کے سات نمائندوں کو ملک سے نکال دینے کے فیصلے پر بھی شدید تنقید کی۔



متعللقہ خبریں