افغان حکومت کی حمایت جاری رکھی جائے گی: صدر بائیڈن

وائٹ ہاؤس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے افغان ہم منصب اشرف غنی سے 23 جولائی جمعے کی شام فون پر بات چیت کی اور انہیں ایک بار پھر اپنی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی

1679425
افغان حکومت کی حمایت جاری رکھی جائے گی: صدر بائیڈن

صدر بائیڈن نے اشرف غنی کو امریکی حمایت جاری رکھنے کا یقین دلایا ہے۔

وائٹ ہاؤس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے افغان ہم منصب اشرف غنی سے 23 جولائی جمعے کی شام فون پر بات چیت کی اور انہیں ایک بار پھر اپنی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ ان کی انتظامیہ افغان سکیورٹی فورسز کے لیے مالی امداد کے ساتھ ساتھ افغان عوام کو بھی انسانی بنیادوں پر مدد اور ترقیاتی امداد بھی فراہم کرتی رہے گی۔ اطلاعات کے مطابق امریکی اور افغان صدور نے اپنی بات چیت میں طالبان کی طرف سے جاری حملوں پر نکتہ چینی بھی کی۔

وائٹ ہاؤس نے اس فون کال سے متعلق جو بیان جاری کیا، اس میں کہا گيا ہے، ''صدر بائیڈن اور صدر غنی نے اس بات پر اتفاق کیا کہ طالبان کی موجودہ کارروائیاں ان کے اس دعوے کی براہ راست مخالف ہیں کہ وہ افغان تنازعے کو مذاکرات سے حل کرنے کے حامی ہیں۔‘‘

صدر جو بائیڈن نے جمعے کے روز ہی ان فغان شہریوں کی امریکا منتقلی کے لیے دس کروڑ امریکی ڈالر کی رقم کی منظوری بھی دے دی، جو افغانستان میں امریکی فوج کی مختلف شعبوں میں مدد کرتے رہے ہیں۔ امریکا اس وقت ان ہزاروں افغان شہریوں کا بھی افغانستان سے انخلا کر رہا ہے، جو گزشتہ بیس برسوں کے دوران وہاں امریکی فوج کی مدد کرتے رہے اور اب انہیں طالبان کی طرف سے شدید خطرات لاحق ہیں۔

امریکا نے ایسے افغانوں کو خصوصی امیگرینٹ ویزے جاری کیے ہیں۔ گزشتہ روز ہی امریکی وزارت خارجہ نے امریکا کے لیے کام کرنے والے افغان مترجمین پر طالبان کے مبینہ حملوں اور اہم حکومتی اداروں کی تباہی کے باعث طالبان کی مذمت کی تھی۔



متعللقہ خبریں