مداغاسکر کے صدر پر قاتلانہ حملہ ناکام بنا دیا گیا

اٹارنی جنرل برتھین رضا فیاری وونی کا کہنا ہے کہ موجود شواہد  اس بات کی  نشاندہی کر رہے ہیں مشتبہ افراد کا مقصد صدر اور بعض دیگر اعلی شخصیات کو قتل کرنا تھا

1678784
مداغاسکر کے صدر پر قاتلانہ حملہ ناکام بنا دیا گیا

مداغاسکر کے صدر اینڈری راجو ایلینا پر قاتلانہ حملہ ناکام بنا دیا گیا۔

 بتایا گیا ہے کہ اس حملے کے شبے میں بعض افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

اٹارنی جنرل برتھین رضا فیاری وونی کا کہنا ہے کہ موجود شواہد  اس بات کی  نشاندہی کر رہے ہیں مشتبہ افراد کا مقصد صدر اور بعض دیگر اعلی شخصیات کو قتل کرنا تھا۔

یاد رہے کہ مداغاسکر کے صدر  راجو ایلینا سن 2019 میں اپنے عہدے پر فائز ہوئے تھے۔

 



متعللقہ خبریں