امریکہ: ہم لیبیا سیاسی ڈائیلاگ فورم کے اجلاس کو سراہتے اور اس کا خیر مقدم کرتے ہیں

امریکہ، لیبیا میں صدارتی و پارلیمانی انتخابات کے انعقاد کے لئے لیبیا کے عوام اور اپنے بین الاقوامی اتحادیوں کے ساتھ تعاون کرتا ہے: جیک سولیوان

1667306
امریکہ: ہم  لیبیا سیاسی ڈائیلاگ فورم کے اجلاس کو سراہتے اور اس کا خیر مقدم کرتے ہیں

امریکہ نے کہا ہے کہ ہم ، لیبیا میں 24 دسمبر کو متوقع انتخابات کی آئینی بنیادوں پر بات چیت کے لئے لیبیا سیاسی ڈائیلاگ فورم کے سوٹزر لینڈ میں منعقدہ اجلاس کو سراہتے اور اس کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

امریکہ قومی سلامتی کے مشیر جیک سولیوان نے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا ہے کہ امریکہ، لیبیا میں 24 دسمبر 2021 کو متوقع انتخابات پر بات چیت کے لئے رواں ہفتے میں جینیوا میں منعقدہ لیبیا سیاسی ڈائیلاگ فورم کے اجلاس کو سراہتا اور اس کا خیر مقدم کرتا ہے۔

سولیوان نے کہا ہے کہ جیسا کہ ہم نے دوسری برلن کانفرنس میں بھی کہا تھا کہ امریکہ ،  لیبیا میں صدارتی و پارلیمانی انتخابات  کے انعقاد کے لئے لیبیا کے عوام اور اپنے بین الاقوامی اتحادیوں کے ساتھ تعاون کرتا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ یہ انتخابات لیبیا کے عوام کو، اپنے سربراہ کے انتخاب کا اور سالوں کی جھڑپوں اور اقتصادی اتار چڑھاو کے بعد اپنی خود مختاری کی تعمیرِ نو کا حق دیں گے۔

سولیوان نے اجلاس کے  مثبت ماحول اور تعمیری فضاء میں طے پانے پر بھی ممنونیت کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ ہم، زیادہ مستحکم، مفّرح اور محفوظ مستقبل کی تعمیر کے راستے میں لیبیا کے عوام کے ساتھ تعاون کرتے ہیں۔



متعللقہ خبریں