میکسیکو: جرائم پیشہ جتھوں کے درمیان جھڑپیں، ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ

میکسیکو کے شمال میں جرائم پیشہ جتھوں کے درمیان جھڑپوں میں ہلاکتوں کی تعداد 34 تک پہنچ گئی

1665422
میکسیکو: جرائم پیشہ جتھوں کے درمیان جھڑپیں، ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ

میکسیکو کے شمال میں کل جرائم پیشہ جتھوں کے درمیان جھڑپوں میں ہلاکتوں کی تعداد 34 تک پہنچ گئی ہے۔

لا جورناڈا انٹر نیٹ سائٹ کی خبر کے مطابق صوبہ زاکاٹیکاس میں رقیب جرائم پیشہ جتھوں نے علاقے میں اپنا کنٹرول قائم کرنے کے لئے بھاری اسلحے کے ساتھ ایک دوسرے پر حملے کئے جس کے نتیجے میں ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

حکام کے مطابق جھڑپیں جالیسکو نیو جنریشن جتھے اور سینالوا جتھے کے درمیان  ہوئیں اور کل سے لے کر اس وقت تک ہلاکتوں کی تعداد18 سے بڑھ کر 34 تک پہنچ گئی ہے۔

حفاظتی ٹیموں کے ساتھ ساتھ واقعے کی جامع تحقیقات کے لئے بھاری حفاظتی تدابیر کے ساتھ اٹارنی دفتر کے حکام کو بھی علاقے میں بھیج دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ میکسیکو میں 2006 میں جرائم پیشہ جتھوں کے خاتمے کے لئے جدوجہد کا آغاز کیا گیا ۔  نتیجتاً شروع ہونے والی جھڑپوں میں اس وقت تک 3 لاکھ سے زائد افراد  ہلاک، 3 لاکھ 40 ہزار  سے زائد بے گھر اور 40 ہزار افراد لاپتہ ہو چکے ہیں۔


ٹیگز: #میکسیکو

متعللقہ خبریں