19 جون غلامی کے خاتمے کے دن کو اب امریکہ میں سرکاری تعطیل ہو گی

امریکہ میں 19 جون سنہ 1865 کو غلامی کے عمل درآمد کو مکمل طور پر ختم کر دیا گیا تھا

1660458
19 جون غلامی کے خاتمے کے دن کو اب امریکہ میں سرکاری تعطیل ہو گی

امریکی صدر جو بائڈن نے 1865 میں غلامی  کے عمل پر پابندی  عائد ہونے والے ملک میں  اس کی سالانہ یاد میں منائے جانے والے ’’Juneteenth‘‘  کے موقع پر  یعنی  19 جون کو ’’وفاقی تعطیل‘‘ کی حیثیت دینے  والے  بل  کی منظوری دے دی ہے۔

بائڈن نے وائٹ  ہاؤس میں  پریس بریفنگ میں ملک میں غلامی کے ماضی پر توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا کہ ’’عظیم معاشرے دردناک   واقعات کو نظرِ انداز نہیں کر سکتے، بلکہ ان سے بغلگیر ہوتے ہیں، عظیم معاشرے اس حقیقت سے  منکر نہیں ہوتے اپنی خطاؤں  کا کفارہ ادا کرتے ہیں۔‘‘

ملک میں افریقی نژاد معاشرے  کی خدمات کا ذکر کرنے والے بائڈن نے  زور دیتے ہوئے کہا کہ غلامی کے دور کے اثرات  سے متعلق ابھی بھی کرنے کو بہت کچھ باقی ہے۔

بائڈ ن نے بعد ازاں 19 جون کو سرکاری تعطیل قرار دینے والے  بل کہ جس کی منظوری ایوان نمائندگان اور سینٹ دے چکے تھے پر دستخط کر دیے۔

امریکہ میں 19 جون سنہ 1865 کو غلامی کے عمل درآمد کو مکمل طور پر ختم کر دیا گیا تھا۔

 

 



متعللقہ خبریں