تاجکستان۔ کرغستان مسلح جھڑپ، ہلاکتوں کی تعداد 49 تک پہنچ گئی

تاجکستان۔ کرغستان سرحد پر 29 اپریل کو ہونے والی مسلح جھڑپ کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 49 تک پہنچ گئی

1632240
تاجکستان۔ کرغستان مسلح جھڑپ، ہلاکتوں کی تعداد 49 تک پہنچ گئی

تاجکستان۔ کرغستان سرحد پر 29 اپریل کو ہونے والی مسلح جھڑپ کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 49 تک پہنچ گئی ہے۔

کرغستان وزارت برائے صحت و سماجی ترقی کے مطابق باتکن میں 29 اپریل کو ہونے والی مسلح جھڑپ میں 34 کرغز شہری ہلاک اور 173 زخمی ہو چکے ہیں۔

تاجک ذرائع ابلاغ کے مطابق ہلاک ہونے والے تاجک شہریوں کی تعداد 15 ہو گئی ہے ۔ ہلاک ہونے والے میں 7 فوجی بھی شامل ہیں۔

تاجک ذرائع ابلاغ نے اس سے قبل کی خبر میں مسلح جھڑپوں میں زخمیوں کی تعداد 90 بتائی تھی۔

واضح رہے کہ کرغستان۔تاجکستان سرحد پر واٹر سپلائی نیٹ ورک کو کنٹرول میں لینے کے موضوع پر کشیدگی 29 اپریل کو سرحدی یونٹوں کی معاملے میں مداخلت کے نتیجے میں مسلح جھڑپ میں تبدیل ہو گئی تھی۔

جھڑپوں میں کثیر تعداد میں گھر، سرکاری عمارتیں اور کاروباری مراکز  متاثر ہو چکے ہیں۔

دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ  کے درمیان ملاقات کے بعد فریقین کے سابقہ پوزیشنوں کی طرف واپس جانے، مسئلے کے مذاکراتی حل اور فائر بندی  کے معاملے میں سمجھوتہ طے پا گیا تھا۔



متعللقہ خبریں