امریکہ: ٹیسلا کی خود کار گاڑی درخت سے جا ٹکرائی،دو افراد ہلاک

امریکی ریاست ٹیکساس کے سب سے بڑے شہر ہیوسٹن میں ٹیسلا کمپنی کی بنائی ہوئی ایک خود کار گاڑی کے حادثے میں دو افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے

1624001
امریکہ: ٹیسلا کی خود کار گاڑی درخت سے  جا ٹکرائی،دو افراد ہلاک

امریکی ریاست ٹیکساس کے سب سے بڑے شہر ہیوسٹن میں ٹیسلا کمپنی کی بنائی ہوئی ایک خود کار گاڑی کے حادثے میں دو افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔

خبر کے مطابق، ہیوسٹن کے شمالی حصے میں یہ گاڑی انتہائی تیز رفتاری سے ایک درخت سے جا ٹکرائی۔

پولیس کو جائے حادثہ پر پہنچنے کے بعد پتہ چلا کہ اس گاڑی میں ایک شخص ڈرائیونگ سیٹ پر جبکہ دوسرا پچھلی سیٹ پر بیٹھا ہوا تھا۔

امریکی ادارہ برائے تحفظ موٹرز کا کہنا ہے کہ ٹیسلا کی گاڑیوں کے سلسلے میں تفتیش کا عمل ویسے ہی جاری ہے جن کے اب تک 27 حادثات ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب گاڑی کے تیار کنندہ ادارے ٹیسلا نے واضح کیا ہے کہ ایسی گاڑیوں کا نظام مکمل طور پر خودکار نہیں ہوتا اور اسے ڈرائیور کے ذریعے نگرانی کی ضرورت ہوتی ہے۔



متعللقہ خبریں