شامی شہریوں کو امسال 10 ارب ڈالر کی ضرورت لا حق ہے، اقوام متحدہ

شام کے ہمسایہ ممالک ہر 5 شامی شہریو ں میں سے 4  کی میزبانی کر رہے ہیں

1610384
شامی شہریوں کو امسال 10 ارب ڈالر کی ضرورت لا حق ہے، اقوام متحدہ

اقوام ِ متحدہ  نے بیلجین  دارالحکومت برسلز میں شام اجلاس سے پیشتر امداد کے احتیاج مند 24 ملین شامی شہریوں کے لیے 10 ارب ڈالر کی امداد کی اپیل کی ہے۔

اقوام متحدہ کے انسانی امور رابطہ دفتر نے  اقوام ِ متحدہ کے ادارہ برائے  مہاجرین اور اقوام ِ متحدہ کے ترقیاتی پروگرام  نے ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے عالمی برادری سے  کروڑوںشامی شہریوں کے لیے مالی امداد میں اضافہ کرنے کی درخواست کی۔

شامی شہریو ں کے بتدریج بڑھنے والی فاقہ کشی اور مفلسی   کا سامنا کرنے پر توجہ مبذول کرانے والے اعلامیہ میں  واضح کیا گیا ہے کہ شام کے ہمسایہ ممالک ہر 5 شامی شہریو ں میں سے 4  کی میزبانی کر رہے ہیں۔

اندرون ملک و ہمسایہ ممالک میں امسال احتیاج مند شامی شہریوں کی تعداد کے 2 کروڑ سے 2 کروڑ 4 لاکھ تک بڑھنے کی وضاحت کرنے والے اعلامیہ میں  کہا گیا ہے کہ رواں سال میں ان کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے 10 ارب ڈالر کی ضرورت در پیش ہے جس کے 5.8 ارب ڈالر کے حصے کو ہمسایہ ممالک میں مقیم مہاجرین کے لیے بروئے کار لایا جائیگا۔

 



متعللقہ خبریں