امریکہ، ٹرمپ کے حمایتی ایک بار پھر نیو یارک کی سڑکوں پر

جلوس کے دوران ٹرمپ  2024 کے پین کارڈز اٹھائے گئے، ٹرمپ  کے  حمایتیوں کے جلوس کے برخلاف  مخالفین کے ساتھ ان کی ہاتھا پائی ہوئی

1596193
امریکہ، ٹرمپ کے حمایتی ایک بار پھر نیو یارک کی سڑکوں پر

امریکی شہر نیو یارک میں ملک کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ   کے حامی  گلی سڑکوں پر نکل آئے۔

ٹرمپ کے  حمایتی ٹرمپ ٹاورز کے سامنے یکجا ہوئے اور ٹائمز اسکوائر  کی  جانب جلوس نکالا۔

اس جلوس کے دوران ٹرمپ  2024 کے پین کارڈز اٹھائے گئے، ٹرمپ  کے  حمایتیوں کے جلوس کے برخلاف  مخالفین کے ساتھ ان کی ہاتھا پائی ہوئی۔

’’بلیک لائیوز میٹرز‘‘ ارکان  بھی وہیں تھے، جنہوں نے ٹرمپ کےحامیوں کے خلاف رد عمل کا مظاہرہ کیا۔

نیو یارک پولیس نے   ٹرمپ  کے حامیوں کو پرچم لہرانے کی اجازت نہ دی اور  ایک دوسرے پر حملے کرنے والے دونوں گروہوں سے بھاری تعداد میں لوگوں کو حراست میں لے لیا۔

ٹرمپ کے حامی تین نومبر کے بعد  سےصدارتی  انتخابات  میں دھاندلی کے برخلاف  گاہے بگاہے مظاہرے کرتے رہتے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں