تشدد کا خطرہ جب تک ختم نہیں ہوتا ٹرمپ کا اکاونٹ بند رہے گا:یو ٹیوب

یو ٹیوب  کی CEO سوسن ووچیچکی کے مطابق، ڈونلڈ ٹرمپ کے چینل کی عارضی معطلی جاری رہے گی،  ٹرمپ کے چینل کی معطلی اس وقت ختم کی جائے گی جب تشدد کا خطرہ کم ہوجائے گا

1595976
تشدد کا خطرہ جب تک ختم نہیں ہوتا ٹرمپ کا اکاونٹ بند رہے گا:یو ٹیوب

ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم  یو ٹیوب کی چیف ایگزیکٹو سوسن ووچچکی کا کہنا ہے کہ تشدد کا خطرہ برقرار رہنے تک سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا آن لائن ویڈیو شیئرنگ چینل پلیٹ فارم پر معطل رہے گا۔

یو ٹیوب  کی CEO سوسن ووچیچکی کے مطابق، ڈونلڈ ٹرمپ کے چینل کی عارضی معطلی جاری رہے گی،  ٹرمپ کے چینل کی معطلی اس وقت ختم کی جائے گی جب تشدد کا خطرہ کم ہوجائے گا

انہوں نے مزید کہا کہ اگر سابق امریکی صدر نے قوانین کی خلاف ورزی کی تو ان کا چینل دوبارہ معطل کردیا جائے گا۔

واضح رہے کہ امریکی پارلیمان پر حملے کے تناظر میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اکاؤنٹ 12 جنوری کو معطل کیا گیا تھا۔



متعللقہ خبریں