"افغان امن عمل بات چیت" زلمے خلیل زاد قطر و افغانستان جائیں گے

امریکی محکمہ خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ زلمے خلیل زاد طالبان نمائندوں اور افغان حکام سےبات چیت دوبارہ شروع کرنے کیلئے افغانستان اور قطر کا دورہ کریں گے

1592590
"افغان امن عمل بات چیت" زلمے خلیل زاد قطر و افغانستان جائیں گے

امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد افغان امن عمل سے متعلق بات چیت کیلئے افغانستان اور قطر کا دورہ کریں گے۔

بتایا گیا ہے کہ  زلمے خلیل زاد وفد کے ہمراہ دیگر علاقائی ملکوں کا بھی دورہ کریں گے۔

امریکی محکمہ خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ زلمے خلیل زاد طالبان نمائندوں اور افغان حکام سےبات چیت دوبارہ شروع کرنے کیلئے افغانستان اور قطر کا دورہ کریں گے۔

ان ملاقاتوں کا مقصد افغان تنازعہ میں ایک منصفانہ، پائیدار سیاسی تصفیہ، مستقل اور جامع جنگ بندی کی طرف  قدم اٹھانا ہے۔

 دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ نے امریکی نمائندہ کے دورے کی تاریخ اور دیگر تفصیلات نہیں بتائیں۔

 واضح رہے کہ  افغانستان میں پرتشدد واقعات روکنے کےلیے دوحہ میں چھ جنوری سے شروع ہوئے افغان۔طالبان مذاکراتی دور کا دوسرا مرحلہ 22 فروری کو شروع ہوا تھا۔

 



متعللقہ خبریں