آرمینیا کا سیاسی بحران،مظاہرین پارلیمانی عمارت میں گھس گئے

آرمینی دارالحکومت یریوان میں مظاہرین پارلیمانی عمارت میں داخل ہو گئے جو کہ وزیر اعظم نکول پاشنیان کے استعفی کا مطالبہ کر رہے تھے

1592898
آرمینیا کا سیاسی بحران،مظاہرین پارلیمانی عمارت میں گھس گئے

 آرمینی دارالحکومت یریوان میں مظاہرین پارلیمانی عمارت میں داخل ہو گئے۔

بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ مظاہرین نعرے بازی  کرتے ہوئے وزیر اعظم نکول پاشنیان کے استعفی کا مطالبہ کر رہے تھے۔

مظاہرین کچھ دیر عمارت میں رہنے کے بعد وہاں سے رخصت ہو گئے۔

 دوسری جانب ،آرمینیا میں سیاسی بحران شدت اختیار کرگیا ہےجبکہ ملکی صدر نے آرمی چیف کو معطل کرنے سے انکار کردیا۔

صدر آرمِن سارکیسیان نے فوجی سربراہ  کو معطل کرنے کے وزیراعظم کے حکمانامے پر دستخط کرنے کی بجائے اس پر آئینی اعتراض لگا کر واپس کرتے ہوئے کہا کہ اداروں کے سربراہان کو باربار تبدیل کرنے سے سیاسی بحران حل نہیں ہوگا۔

اس سے قبل وزیر اعظم نیکول پاشنیان  نے فوج پر بغاوت کی منصوبہ بندی کا الزام لگا کر فوجی سربراہ کی معطلی کا  حکم جاری کیا تھا۔

 ادھر آرمینی حزب اختلاف اور حکومت دونوں  نے آج یریوان میں احتجاجی جلسے منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ  25 فروری کو آرمینی فوج نے وزیراعظم کا تختہ الٹنے کی کوشش کی تھی جس پر پاشینیان نے فوجی سربراہ کو معطل کرتےہوئے عوام کو سڑکوں پر آنے کا کہا تھا۔

 



متعللقہ خبریں