نائجیریا، 3 مختلف دھماکوں اور حملوں میں 10 افراد ہلاک، 47 زخمی

دھماکے پیش آنے والے علاقوں میں سیکیورٹی قوتوں  کو بھیج  دیا گیا ہے اور ان واقعات کی تفتیش کی جارہی ہے

1589634
نائجیریا، 3 مختلف دھماکوں اور حملوں میں 10 افراد ہلاک، 47 زخمی

نائجیریا  کے بورنو صوبے میں تین مختلف مقامات پر زور دار دھماکوں اور مسلح حملوں میں 10 افراد ہلاک جبکہ 47 زخمی ہو گئے۔

قومی پریس  میں شائع خبروں کے مطابق بورنو صوبے سے منسلک مائدو غوری  شہر  میں شدید دھماکے اور مسلح حملے  کیے گئے۔

ان حملوں اور دھماکوں میں 10 افراد ہلاک جبکہ 47 زخمی ہو گئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے پیش آنے والے علاقوں میں سیکیورٹی قوتوں  کو بھیج  دیا گیا ہے اور ان واقعات کی تفتیش کی جارہی ہے۔

خیال رہے کہ دہشت گرد تنظیم بوکو حرام علاقے میں اکثر و بیشتر حملوں کی مرتکب ہوتی رہتی ہے۔

دوسری جانب  صوبہ بورنو کے علاقے مارتے میں ایک آپریشن کے دوران بوکو حرام  کے زیر کنٹرول ایک محلے کو آزاد کر ا لیا گیا ہے۔

اس آپریشن میں دہشت گردوں کی ایک کثیر تعداد جہنم رسید ہو گئی ہے تو بعض دہشت گرد زخمی حالت میں فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

 

 



متعللقہ خبریں