کورونا وائرس، عالمی سطح پر اموات اور واقعات کا گراف دوبارہ سے بلندی کی جانب مائل

میں اس بحران کے کب تک ختم ہونے کی تاریخ دینے سے قاصر ہوں، امریکی صدر جو بائڈن

1587344
کورونا وائرس، عالمی سطح پر اموات اور واقعات کا گراف دوبارہ سے بلندی کی جانب مائل

کورونا وبا سے  دنیا بھر میں جانی نقصان 24 لاکھ 65 ہزار جبکہ متاثرین کی تعداد 11 کروڑ 13 لاکھ تک جا پہنچی ہے۔

جانی نقصان 5 لاکھ 7 ہزار 746 ہونے والے وبا کے مرکزی مقام کے حامل متحدہ امریکہ میں 2 کروڑ 86 لاکھ وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔  امریکی صدر جو بائڈن نے فائزر کی مشی گن میں فیکٹری کا دورہ کیا۔  جہاں پر انہوں نے  بات کرتے ہوئے کہا کہ میں اس بحران کے کب تک ختم ہونے کی تاریخ دینے سے قاصر ہوں ، تا ہم یہ ضرور کہہ سکتا ہوں کہ آئندہ کا کرسمس   گزشتہ کرسمس سے کہیں زیادہ مختلف ہو گا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ عام وبا کے جواز میں بند کینیڈین اور میکیسین سرحدوں کو  بند رکھنے کے عمل درآمد میں 21 مارچ تک توسیع کی جائیگی۔  دوسری جانب ملک میں شدید برفباری کے باعث کورونا ویکسین کی 60 لاکھ خوراکوں کی تقسیم کے عمل کو ملتوی کر دیا گیا ہے۔

برازیل میں وائرس سے اموات کی تعداد 2 لاکھ 45 ہزار جبکہ واقعات کی تعداد 1 کروڑ 81 ہزار تک ہو گئی ہے۔

میکسیکو میں  کووڈ۔19 سے جانی نقصان 1 لاکھ 79 ہزار  اور متاثرین کی تعداد 20 لاکھ 30 ہزار سے متجاوز ہے۔

برطانیہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 533 مریض موت کے منہ میں چلے گئے تو 12 ہزار 27 نئے کیسسز رپورٹ ہوئے۔  وزیر اعظم  بورس جانسن کی قیادت میں جرمنی، امریکہ، فرانس، برطانیہ، اٹلی، جاپان، کینیڈ ا اور یورپی یونین کے سربراہان کو یکجا کرنے والا جی۔7 سربراہی اجلاس  ویبینار کی شکل میں سر انجام پایا، جس میں شرکا نے  کورونا وبا کے خلاف جدوجہد میں باہمی تعاون کو مزید تقویت دینے کا فیصلہ کیا۔

اٹلی میں وبا کے باعث ایک دن میں 348 اموات اور 15 ہزار 479 نئے واقعات رپورٹ ہوئے۔

فرانس میں مہلک وائرس ابتک 84 ہزار جانیں نگل چکا ہے۔  اسپین میں ایک دن میں 397 اموات سے  مجموعی جانی نقصان 67 ہزار 101 ہو گیا۔

68 ہزار 118 اموات ہونے والے جرمنی 24 لاکھ  افراد وائرس کا مزہ چکھ چکے ہیں۔ اس ملک نے عالمی ادارہ صحت کے ویکسین پروگرام کوویکس میں  اپنی مالی اعانت  میں ڈیڑھ ملین یورو کا اضافہ کیا ہے۔

ارجنٹائن میں  ابتک کا  وائرس سے جانی نقصان 51 ہزار کے قریب  ہے تو  ایک نامور صحافی  کے وزیر صحت گینس گونزالیس گارسیا کی سفارش پر باری آنے سے قبل ہی ویکسین لگوانے  کے بیان پر  گارسیا  اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے  ہیں۔

پیرو میں  جانی نقصان 45 ہزار ہے  تو ملک میں کورونا کیسسز میں حالیہ ایام میں اضافے کے پیش ِ نظر ’’ہنگامی حالات‘‘ کے نفاذ میں مزید 6 ماہ کی توسیع کر دی ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں