چاڈ:چرواہوں اور کسانوں کے درمیان جھڑپ 35 افراد ہلاک

سلامت نامی علاقے کے ایک عہدےدار مارا معاد نے ان ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان جھڑپوں کا آغاز 15 فروری سے ہوا تھا جن پر قابو پانے کے لیے حفاظتی اہلکار تعینات کر دیئے گئے ہیں

1585978
چاڈ:چرواہوں اور کسانوں کے درمیان جھڑپ 35 افراد ہلاک

 وسطی افریقی ملک چاڈ کے جنوبی علاقے میں  خانہ بدوش چرواہوں اور کسانوں کے درمیان ہوئی جھڑپ میں 35 افراد ہلاک ہو گئے۔

سلامت نامی علاقے کے ایک عہدےدار مارا معاد نے ان ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان جھڑپوں کا آغاز 15 فروری سے ہوا تھا جن پر قابو پانے کے لیے حفاظتی اہلکار تعینات کر دیئے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں بھی  کابیہ نامی علاقے میں ہوءی جھڑپ کے دوران بائیس افراد ہلاک ہوئے تھے۔

 جنوبی چاڈ کا علاقہ  مقامی کسانوں اور خانہ بدوش چرواہوں کے درمیان جھڑپوں کا شکار رہتا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں