"ٹرمپ کا مواخذہ"سماعت 9 فروری سے شروع ہوگی

امریکی ایوان نمائندگان کے 9 اراکین  گزشتہ شام امریکی سینیٹ میں آئے اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹرائل کے مطالبے کی دستاویز فراہم کیں

1571574
"ٹرمپ کا مواخذہ"سماعت 9 فروری سے شروع ہوگی

امریکی ایوان نمائندگان کے 9 اراکین  گزشتہ شام امریکی سینیٹ میں آئے اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مقدمے کے مطالبے کی دستاویز فراہم کیں۔

امریکی سینیٹ نے سابق صدر کے مواخذے کی دستاویز، جو آرٹیکل آف امپیچمنٹ کہلاتی ہے، قبول کرکے سماعت کے لیے 9 فروری کی تاریخ مقرر کی ہے جس کے بعد ٹرمپ وہ واحد صدر بن گئے جنہیں دوسری مرتبہ اس قسم کے مقدمے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

 ایک انٹرویو دیتے ہوئے صدر جو بائیڈن نے کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ اس مقدمے کا ردِ عمل بھی آئے گا لیکن ان کے خیال میں اسے ہونا ہوگا کیوں کہ اگر ایسا نہ ہوا تو اس کے زیادہ برے اثرات ہوں گے۔
سینیٹ میں مواخذے کا  قانون پہنچانے والے 9 اراکین کانگریس میں سے ایک رکن ٹیڈ لیو نے اس کارروائی کو 'تاریخی' قرار دیا، ان تمام 9 اراکین کو ایوان کے منتظم کے طور پر جانا جاتا ہے اور یہ سینیٹ میں مقدمے  کے دوران ایوان کی نمائندگی کریں گے۔
ٹرمپ کو سزا دینے کے لیے 2 تہائی اکثریت درکار ہے اس لیے ڈیموکریٹس کو اپنا یہ اقدام کامیاب بنانے کے لیے 17 ریپبلکن اراکین کے ووٹ درکار ہوں گے اور اگر سزا ہوگئی تو سادہ اکثریت کے ووٹ سے ڈونلڈ ٹرمپ کو دوبارہ وفاقی عہدہ سنبھالنے سے روکا جاسکے گا
یاد رہے کہ 13 جنوری کو امریکی ایوان نمائندگان نے 197 کے مقابلے 232 ووٹوں سے سابق امریکی صدر کے مواخذے کی منظوری دی تھی تو اس میں 10 ریپبلکن اراکین نے ٹرمپ کے خلاف ووٹ دیا تھا۔



متعللقہ خبریں