مالی میں اقوام متحدہ کی امن فوج پر حملہ،3اہلکار ہلاک

مغربی افریقی ملک مالی میں اقوام متحدہ کے امن فوجیوں کے ایک قافلے پر حملے کے نتیجے میں  تین اہلکار مارے گئے ہیں

1563435
مالی میں اقوام متحدہ کی امن فوج پر حملہ،3اہلکار ہلاک

مغربی افریقی ملک مالی میں اقوام متحدہ کے امن فوجیوں کے ایک قافلے پر حملے کے نتیجے میں  تین اہلکار مارے گئے ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق ان تینوں فوجیوں کا تعلق آئیوری کوسٹ سے تھا۔

اقوام متحدہ کے امن فوجیوں پر گھات لگا کر حملہ کیا گیا جبکہ زخمی فوجیوں کی تعداد 6 بتائی گئی ہے۔

ابھی تک ٹمبکٹو میں ہونے والے اس حملے کی کسی بھی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ اس علاقے میں اقوام متحدہ کے مینوسما نامی مشن کو خطرناک قرار دیا جاتا ہے۔

 واضح رہے کہ سن 2013 سے اس مشن کے دوران 230 سے زائد امن فوجی مارے جا چکے ہیں۔



متعللقہ خبریں