امریکی کانگریس نے توثیق کر دی،بائیڈن ملک کے 46 ویں صدر بن گئے

واضح رہے کہ امریکی کانگریس نے آج صدر بائیڈن کی جیت کی توثیق کی ہے جس کے بعد ڈیموکریٹس کے جو بائیڈن امریکہ کے 46 ویں صدر بن گئے ہیں

1559232
امریکی کانگریس نے توثیق کر دی،بائیڈن ملک کے 46 ویں صدر بن گئے

امریکی  کانگریس کے مشترکہ اجلاس نےجوبائیڈن کی جیت کی تصدیق کر دی ہے۔ مشترکہ اجلاس کی صدارت نائب صدر مائک پنس نے کی ہے۔

بایئڈن 306 ووٹ  لے کر کامیاب ہوئے اور وہ 20 جنوری کو حلف اُٹھائیں گے۔

تصدیق شدہ ووٹوں کے مطابق صدر ٹرمپ2020 کے انتخابات ہار چکے ہیں۔

 نتائج کی کانگریس سے تصدیق صدارتی انتخابات کا آخری مرحلہ تھا۔

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ بھی اقتدرا کی منتقلی پر رضامند ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جوبائیڈن کو 20 جنوری تک ذمہ داری سونپ دی جائے گی مگر حقائق دیکھتے ہوئے انتخابی نتائج سے متفق نہیں ہوں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ انتخابی نتائج سے مکمل طور پر اختلاف کرتا ہوں تاہم 20 جنوری کو اقتدار کی منظم منتقلی ہوگی۔

امریکی کانگریس کی جانب سے صدر جوبائیڈن کی جیت کی توثیق پر ٹرمپ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ انتخابی نتائج سے مکمل طور پر اختلاف کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی کانگریس نے آج صدر بائیڈن کی جیت کی توثیق کی ہے جس کے بعد ڈیموکریٹس کے جو بائیڈن امریکہ کے 46 ویں صدر بن گئے ہیں

متعللقہ خبریں