اسرائیل رفح پر حملوں کے معاملے میں بین الاقوامی انسانی قانون کی پاسداری کرے، روس

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زخارووا نے دارالحکومت ماسکو میں منعقدہ ہفتہ وار پریس کانفرنس میں رفح کے خلاف اسرائیل کے تازہ ترین حملوں کا ذکر کیا

2137121
اسرائیل رفح پر حملوں کے معاملے میں بین الاقوامی انسانی قانون کی پاسداری کرے، روس

روس نے کہا کہ غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع شہر رفح پر اسرائیل کے حملوں کے حوالے سے بین الاقوامی انسانی قانون کی پاسداری کی جانی چاہیے۔

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زخارووا نے دارالحکومت ماسکو میں منعقدہ ہفتہ وار پریس کانفرنس میں رفح کے خلاف اسرائیل کے تازہ ترین حملوں کا ذکر کیا۔

زخارووا نے بتایا کہ رفح میں تقریباً 1.5 ملین فلسطینی شہری موجود ہیں اور کہا کہ "اس تناظر میں، ہم چاہتے ہیں کہ بین الاقوامی انسانی قانون کی شقوں کی تعمیل کی جائے۔

ان کا کہنا تھا کپ اسرائیل اور حماس کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے حوالے سے کئی مذاکرات ہوئے لیکن ان مذاکرات کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔"صورتحال ہمارے ملک کے موقف کی تصدیق کرتی ہے کہ بحران کی سطح کو کم کرنے کے اقدامات کے ساتھ، حتمی حیثیت کا تعین کرنے کے لیے فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے درمیان براہ راست بات چیت کے لیے حالات پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔"

 



متعللقہ خبریں