یوکرین نے روس کا جنگی طیارہ مار گرایا

یوکرین کی وزارت دفاع کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 110ویں میکانائزڈ بریگیڈ کے یوکرینی جنگجوؤں نے  دونیسک کے علاقے میں ایک اور روسی ایس یو 25 طیارے کو مار گرایا

2141256
یوکرین نے روس کا جنگی طیارہ مار گرایا

یوکرین نے  دونیسک کے علاقے میں ایک روسی Su-25 قسم کا جنگی طیارہ مار گرایا۔

یوکرین کی وزارت دفاع کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 110ویں میکانائزڈ بریگیڈ کے یوکرینی جنگجوؤں نے  دونیسک کے علاقے میں ایک اور روسی ایس یو 25 طیارے کو مار گرایا۔

 بیان میں کہا گیا ہے کہ مئی کے آغاز سے یہ چوتھا روسی  طیارہ ہے جسے 110ویں میکانائزڈ بریگیڈ کی اینٹی ایئر کرافٹ  مشین گنوں نے مار گرایا ہے۔

چوبیس فروری 2022 کو روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے یوکرین پر حملہ کرنے کا حکم دیا تھا۔

پوتن نے کہا ہے کہ وہ کیف کو نیٹو میں شامل ہونے سے روکنے اور اسے روس کے اثر و رسوخ کے دائرے میں رکھنے کے لیے ملک کو غیر فوجی اور ڈی نازی کرنا چاہتے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں