یوکرین کی مدد کےلیے ہمارے منجمد اثاثے استعمال ہوئے تو امریکی ساکھ خراب ہوگی:پیسکوف

روسی صدارتی محل کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے کہا کہ وہ یوکرین کے مفاد کے لیے منجمد روسی اثاثوں کو استعمال کرنے کے امریکی  فیصلے کا جواب دیں گے، اس فیصلے  سے امریکی ساکھ  کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا

2130246
یوکرین کی مدد کےلیے ہمارے منجمد اثاثے استعمال ہوئے تو امریکی ساکھ  خراب ہوگی:پیسکوف

روسی صدارتی محل کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے کہا کہ وہ یوکرین کے مفاد کے لیے منجمد روسی اثاثوں کو استعمال کرنے کے امریکی  فیصلے کا جواب دیں گے، اس فیصلے  سے امریکی ساکھ  کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا۔

روسی خبر رساں ایجنسی تاس کو ایک بیان دیتے ہوئے پیسکوف نے امریکی ایوان نمائندگان کی جانب سے اس بل کی منظوری کا جائزہ لیا جس کا مقصد منجمد روسی اثاثوں کو یوکرین کے فائدے کے لیے استعمال کرنا ہے۔

اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہ ماسکو اس منظور شدہ قانون کا کیا جواب دے گا، پیسکوف نے کہاکہ اگر واقعی ایسا ہے تو امریکہ کو اس کا جواب دینا پڑے گا ،ہم یہ اس طریقے سے کریں گے جو ہمارے بہترین مفاد میں ہے۔

پیسکوف نے کہا کہ منجمد روسی اثاثوں کو ضبط کرنے سے امریکہ کی شبیہہ کو دھچکا لگے گا ،جہاں تک روسی اثاثوں کو ضبط کرنے کے قانون کا تعلق ہے، اس کی تفصیلات کو ترتیب دینے کی ضرورت ہے کسی بھی صورت میں اگر یہ واقعی ہمارے اثاثوں کو ضبط کرنے کے بارے میں ہے تو اس سے امریکی ساکھ  کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا ۔

 



متعللقہ خبریں