یوکرین کے علاقے دنیپروپیتروسک پر روس کے میزائل حملوں میں 8 افراد ہلاک اور 29 زخمی

دنیپرو شہر میں ایک 5 منزلہ اپارٹمنٹ کو نشانہ بنایا گیا، جس سے  2 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے

2129789
یوکرین کے علاقے دنیپروپیتروسک پر روس کے میزائل حملوں میں 8 افراد ہلاک اور 29 زخمی

یوکرین کے علاقے دنیپروپیتروسک پر روس کے میزائل حملوں میں 8 افراد ہلاک اور 29 زخمی ہوگئے۔

یوکرین کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ روس نے دنیپروپیتروسک  علاقے پر میزائوں کی بارش کر دی۔

بیان میں کہ دنیپرو شہر میں ایک 5 منزلہ اپارٹمنٹ کو نشانہ بنایا گیا، جس سے  2 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے۔

ضلع سینیلنکوف میں روسی حملے کے نتیجے میں 4 مکانات جزوی طور پر تباہ اور 10 مکانات کو نقصان پہنچا اور بتایا گیا کہ مذکورہ حملے میں 2 بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوئے۔

یہ بھی بتایا گیا کہ علاقے کے شہر کریوی رِگ پر روس کے حملے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوئے۔

یوکرینی  صدر ولادیمیر زیلنسکی نے بھی  کہا ہے کہ روسی فوج کے حملوں میں دنیپرو میں اپارٹمنٹ کی عمارت جزوی طور پر تباہ اور ٹرین اسٹیشن کو نقصان پہنچا۔

زیلنسکی  نے کہا کہ"تمام زخمیوں کو ضروری امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ بدقسمتی سے مرنے والے  شہری ہیں، میں ان کے اہل خانہ اور رشتہ داروں سے تعزیت کرتا ہوں۔"



متعللقہ خبریں