فرانس: رہائشی عمارت میں آگ لگ گئی، 3 افراد ہلاک ایک زخمی

پیرس کی ایک رہائشی عمارت میں آگ لگنے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ایک زخمی

2133847
فرانس: رہائشی عمارت میں آگ لگ گئی، 3 افراد ہلاک ایک زخمی

فرانس کے دارالحکومت پیرس کی ایک عمارت میں آگ لگنے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

روزنامہ لی فگارو کی، پولیس ذرائع کے حوالے سے، شائع کردہ خبر کے مطابق پیرس کے سیکنڈ زون  کے اطالوی چوک کے قریب واقع عمارت میں نصف شب کے وقت آگ لگ گئی۔

آگ نے مختصر مدّت میں عمارت کی چھٹی اور ساتویں منزل کو لپیٹ میں لے لیا۔

فائر بریگیڈ عملے کی کوششوں سے آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔

جس فلیٹ سے آگ شروع ہوئی اس کے باورچی خانے سے 3 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں ۔ واقعے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا ہے۔

اطلاع کے مطابق آگ گیس لیک ہونے کی وجہ سے لگی ہے۔



متعللقہ خبریں