یورپی یونین: ایران پر پابندیاں لگائی جائیں گی
یورپی یونین کا فیصلہ، اسرائیل پر حملے کی وجہ سے ایران پر پابندیاں لگائی جائیں گی
یورپی یونین نے اسرائیل پر حملے کی وجہ سے ایران پر پابندیاں لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔
یورپی یونین سربراہی اجلاس کی خارجہ تعلقات نشست میں مشرق وسطیٰ کے زیرِ عنوان بحث کا اختتامی اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق 13 اپریل کو اسرائیل پر ایرانی حملے کی، تمام سربراہان کے اتفاقِ رائے سے، مذّمت کی گئی ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ غزّہ کے بحران کو، فوری فائر بندی، قیدیوں کی رہائی اور انسانی امداد کی بلا رکاوٹ ترسیل کے ذریعے، ختم کیا جانا ضروری ہے۔
اعلامیے میں یورپی یونین کی دو حکومتی حل کے ساتھ وابستگی پر زور دیا گیا، لبنان کی صورتحال پر بات چیت کی گئی اور اس ملک کے ساتھ یورپی یونین کے بھرپور تعاون کا اعادہ کیا گیا ہے۔
اعلامیے میں یورپی یونین سربراہان نے شامی مہاجرین کی اپنے وطن کی طرف، محفوظ، رضاکارانہ اور باوقار، واپسی کے ساتھ تعاون پر بھی زور دیا ہے۔
متعللقہ خبریں
فرانس: رہائشی عمارت میں آگ لگ گئی، 3 افراد ہلاک ایک زخمی
پیرس کی ایک رہائشی عمارت میں آگ لگنے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ایک زخمی