یوکرین: جو فضائی دفاعی تعاون اسرائیل کے ساتھ کیا گیا ہے وہ ہمارا بھی حق ہے

اسرائیل کو فراہم کی گئی سکیورٹی ہماری اور ہمارے ہمسایہ ممالک کی  فضاوں کا بھی حق ہے: صدر ولادی میر زلنسکی

2129292
یوکرین: جو فضائی دفاعی تعاون اسرائیل کے ساتھ کیا گیا ہے وہ ہمارا بھی حق ہے

یوکرین کے صدر ولادی میر زلنسکی نے یورپی یونین سربراہان سے کہا ہے کہ جو فضائی دفاعی تعاون اسرائیل کے ساتھ کیا گیا ہے اس کی یوکرین کو بھی فوری ضرورت ہے۔

صدر زلنسکی نے بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں منعقدہ یورپی یونین سربراہی اجلاس کے یوکرین سے متعلقہ حصے میں ویڈیو کانفرنس شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب میں انہوں نے  ایک روز قبل یوکرین کے شہر چرنیگیف پر روسی میزائل حملے میں 14 افراد کی ہلاکت کی یاد دہانی کروائی اور کہا ہے کہ جس سطح  کے فضائی دفاع کا ہم مشرق وسطیٰ میں مشاہدہ کر رہے ہیں افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ اسی سطح کا فضائی دفاع ہمیں یوکرین میں میسر نہیں ہے۔ وہ، مشترکہ فورس کے طفیل اسرائیل کی طرف جاتے تقریباً تقریباً تمام میزائلوں اور ڈرون طیاروں کو گرانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔  ہمارا، اسرائیل اور دیگر علاقائی ممالک کی فضاوں کی طرح، یورپ کو بھی بیلسٹک میزائلوں، کروز میزائلوں، بموں اور شاہد ڈرون طیاروں سے بچانا ضروری ہے۔ اسرائیل کو فراہم کی گئی سکیورٹی ہماری اور ہمارے ہمسایہ ممالک کی  فضاوں کا بھی حق ہے"۔

واضح رہے کہ 13 اپریل کو اسرائیل پر ایرانی فضائی حملے کے مقابل امریکہ اور برطانیہ کے ساتھ ساتھ یورپی یونین کے رکن ملک فرانس نے بھی اسرائیل کو تعاون فراہم کیا تھا۔

دوسری طرف یورپی یونین سربراہی اجلاس کے یوکرین سے متعلقہ حصّے کو اتفاق رائے سے قبول کر لیا گیا ہے۔

اعلامیے میں یوکرین  کے شہریوں اور شہری انفراسٹرکچر پر روسی حملوں کی مذّمت کی گئی اور یوکرین کو  فوری طور پر فضائی دفاعی نظام اور دیگر عسکری امداد کی فراہمی پر زور دیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں