بیلجیئم نے بھِی آزاد فلسطینی ریاست کے حق میں آواز اٹھا دی

بیلجیئن نائب وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ایک خود مختار فلسطینی ریاست  اور اقوام متحدہ میں اس کی مکمل رکنیت  کو باضباطہ طور پر قبول کرنا وقت کا تقاضا ہے،فلسطینیوں کو اپنا حق خود ارادیت  استعمال کرنا  چاہیئے

2124653
بیلجیئم نے بھِی آزاد فلسطینی ریاست کے حق میں آواز اٹھا دی

بیلجیئم کی نائب وزیراعظم پیٹرا ڈی سٹر نے  کہا ہے کہ ان کا ملک فلسطینی ریاست کو موسم گرما سے قبل تسلیم کر سکتا ہے۔

 ڈی سٹر نے  اسپین کی طرف  سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کےبیان کی یاد دہانی  کرواتے ہوئے کہا کہ بیلجیئم بھی اس کی تائید کرتا ہے،ایک خود مختار فلسطینی ریاست  اور اقوام متحدہ میں اس کی مکمل رکنیت  کو باضباطہ طور پر قبول کرنا وقت کا تقاضا ہے،فلسطینیوں کو اپنا حق خود ارادیت  استعمال کرنا  چاہیئے۔

 بیلجئین وزیر خارجہ  حدجہ لحبیب نے بھی اس حوالےسے اپنے بیان میں کہا کہ  فلسطین کو تسلیم کرنے سے متعلق  ایک معاہدہ موجود  ضرورہے البتہ  اس میں پیش رفت کا فقدان ہے ۔

 یاد رہے کہ  اسپین،آئرلینڈ،مالٹا اور سلوینیہ نے گزشتہ دنوں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا ارادہ ظاہر کیا تھا۔

 ہسپانوی وزیراعظم پیدرو سانچیز نے  بھی  اس حوالے سے کہا تھا کہ ان کا ملک موسم گرما سے قبل  فلسطینی ریاست کو تسلیم کر لےگا۔

 

 

 



متعللقہ خبریں