طالبان کو دہشتگرد تنظیموں کی فہرست سے نکالا جا سکتا ہے: روس

روسی صدر ولا دیمیر پوتن  کے افغانستان کے خصوصی نمائندہ زامر کوبولوف  نے روس میں منعقد ہونے والے 15 ویں روس۔عالم اسلام کے  کازان شہر فورم میں طالبان کو بھی مدعو کیا ہے

2123539
طالبان کو دہشتگرد تنظیموں کی فہرست سے نکالا جا سکتا ہے: روس

 روسی وزارت خارجہ  طالبان کو دہشتگرد تنظیموں کی فہرست سے خارج کرنے کا سوچ رہی ہے ۔

 گزاتہ  رشیا کی خبر کے مطابق، اس بارے میں  امور انصاف و خارجہ مشترکہ طور پر کام کر رہے ہیں لیکن حتمی فیصلہ حکومت کو کرنا ہوگا۔

 اس دوران  روسی صدر ولا دیمیر پوتن  کے افغانستان کے خصوصی نمائندہ زامر کوبولوف  نے روس میں منعقد ہونے والے 15 ویں روس۔عالم اسلام کے  کازان شہر فورم میں طالبان کو بھی مدعو کیا ہے ۔

  روس اور عالم اسلام کے درمیان  اقتصادی تعاون میں فروغ کے لیے منعقد  ہونے والا کازان فورم  14 تا 19 مئی کے درمیان روس کی نیم خود مختار ریاست جمہوریہ تاتارستان کے صدر مقام کازان میں ہوگا۔

کابولوف نے  تفصیلات بتائے بغیر یہ بھی کہا کہ  روس اور افغان طالبان  حکومت  انسداد دہشتگردی میں تعاون کے موضوع پر مشاورت کر رہے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں