روس میں تین دن پر محیط صدارتی انتخابات کا آج آخری روز

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق رات گئے ختم ہونے والی پولنگ کے بعد نتائج کا اعلان متوقع ہے اور موجودہ صدر ولادیمیر پیوٹن کے انتخابات میں جیت کے امکانات روشن ہیں

2116442
روس میں تین دن پر محیط صدارتی انتخابات کا آج آخری روز

روس میں تین دن پر محیط صدارتی انتخابات کا آج آخری روز ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق رات گئے ختم ہونے والی پولنگ کے بعد نتائج کا اعلان متوقع ہے اور موجودہ صدر ولادیمیر پیوٹن کے انتخابات میں جیت کے امکانات روشن ہیں۔

رپورٹ کے مطابق کہ ولادیمیر پیوٹن پانچویں مرتبہ روسی صدارت کا منصب سنبھالیں گے۔

روسی حکّام نے بتایا ہے کہ پہلے دو دن نصف سے زائد روسی ووٹرز نے اپنا ووٹ کاسٹ کردیا تھا۔

یاد رہے کہ روس میں جاری صدارتی انتخابات میں ولادیمیر پیوٹن کے علاوہ نکولائی خریطونوف، لیانید سولوستکی، ویلدیسلوف داونکوف امیدوار ہیں جبکہ ایک صدارتی امیدوار الیکسی نوالنی پراسرار موت کا شکار ہو چُکے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں