جرمنی میں ڈاکٹروں کی متنبہ ہڑتال

یونین کی کال پر، تقریباً 1000 ڈاکٹروں نے ہائیڈلبرگ، فریبرگ، ٹوبنگن اور اولم کے یونیورسٹی ہسپتالوں میں ہڑتال کی ہے

2113988
جرمنی میں ڈاکٹروں کی متنبہ ہڑتال

جرمنی کے شہر باڈن ورٹمبرگ کے یونیورسٹی ہسپتالوں میں کام کرنے والے ڈاکٹروں نے کام کے حالات کے خلاف احتجاج کے لیےمتنبہ  ہڑتال کی ہے۔

یونین کی کال پر، تقریباً 1000 ڈاکٹروں نے ہائیڈلبرگ، فریبرگ، ٹوبنگن اور اولم کے یونیورسٹی ہسپتالوں میں ہڑتال کی ہے۔

سٹٹ گارٹ میں ڈاکٹروں نے پہلے مارچ کیا اور پھر ریلی نکالی۔

ریلی میں شریک ڈاکٹروں نے اوور ٹائم اور رات کی شفٹوں کے لیے مزید ادائیگیوں اور بونس کا مطالبہ کیا ہے۔

ڈاکٹروں نے وزارت خزانہ کے سامنے ایک علامتی ہسپتال کا بیڈ رکھا اور کلینکس کے لیے "مالی مدد" کی درخواست کی۔

بتایا گیا کہ یونین کی  متنبہ  ہڑتال کی کال کی وجہ سے مستقبل قریب میں  آپریشن ملتوی کیے جانے اور  ملاقات کے اوقات میں توسیع کیے جانے  کا اعلان کیا  گیا ہے  تاہم  اس متنبہ ہڑتال سے   ہنگامی دیکھ بھال کی خدمات ہڑتال سے متاثر نہیں ہوں گی۔

 

 

 



متعللقہ خبریں