"برطانوی موٹے ہیں،وزن کم کریں" برطانیہ کےساتھ 68 سالہ معاہدہ روس نے توڑ دیا

یہ معاہدہ  سابقہ سویت یونین اور برطانیہ کے درمیان سال 1956 میں ہوا تھا جس کے نتیجے میں برطانوی ماہی گیر بحیرہ بیرنٹس کے بعض مقررہ علاقوں میں مچھلیاں پکڑ سکتے تھے

2114339
"برطانوی موٹے ہیں،وزن کم کریں" برطانیہ کےساتھ 68 سالہ معاہدہ روس نے توڑ دیا

روسی صدر ولا دیمیر پوٹن نے  برطانیہ کے ساتھ  سال 1956 میں طے شدہ مایہ گیری کا معاہدہ منسوخ کر دیا ہے ۔

 پوٹن نے  اپنے ایک حکم نامے پر دستخط کرتے ہوئے برطانوی ماہی گیروں کی بحیرہ بیرنٹس میں پچھیاں پکڑنا ممنوع قرار دے دیا ہے۔ 

 یہ معاہدہ  سابقہ سویت یونین اور برطانیہ کے درمیان سال 1956 میں ہوا تھا جس کے نتیجے میں برطانوی ماہی گیر بحیرہ بیرنٹس کے بعض مقررہ علاقوں میں مچھلیاں پکڑ سکتے تھے۔

 سویت یونین کے بعد بھی یہ معاہدہ برقرار تھا۔

 روسی پارلیمان کی زیریں شاخ  دوما کے اسپیکر ویچوسلاف ولودین  نے  گزشتہ دنوں  اپنے بیان میں کہا تھا کہ برطانوی عوام 68 سال سے روس کی   سمندر ی مچھلیوں کا مزہ لے رہے ہیں اب وزن کم کرنے کا وقت ہے،عقل استعمال کریں اور وزن کم کریں ۔



متعللقہ خبریں