جرمنی: اولڈ ہاوس میں آگ لگ گئی، 4 افراد ہلاک

شمالی رین ویسٹفالیا کے ایک اولڈ ہاوس میں آگ لگنے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 23زخمی ہو گئے

2110685
جرمنی: اولڈ ہاوس میں آگ لگ گئی، 4 افراد ہلاک

جرمنی کے شمالی رین ویسٹفالیا صوبے میں ایک اولڈ ہاوس میں آگ لگنے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 23زخمی ہو گئے ہیں۔

پولیس کے جاری کردہ بیان کے مطابق 13 ہزار آبادی والے علاقے 'بیڈبرگ۔ہاو' میں واقع اولڈ ہاوس میں مقامی وقت کے مطابق رات 3 بج کر 50 منٹ پر آگ لگ گئی۔

آگ کی اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ ٹیمیں فوراً علاقے میں منتقل ہو گئیں اور امدادی کاموں کے دوران زخمی ہونے والے فائر بریگیڈ عملے کے ایک اہلکار کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ٹیموں نے 46 افراد کو اولڈ ہاوس کی عمارت سے بحفاظت نکال لیا اور آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔

 ابتدائی معلومات کے مطابق واقعے میں 4 افراد ہلاک اور 23 زخمی ہو گئے ہیں۔

واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔



متعللقہ خبریں