ہالینڈ کے مختلف شہروں میں فلسطین کے حق میں مظاہرے

مظاہرین نے  وسطی اتریخت کے ریلوئے  سٹیشن پر جمع  ہو کر ہاتھوں میں  فلسطینی پرچم  لیے "جنگ بندی" کا مطالبہ کیا ہے

2109570
ہالینڈ کے مختلف شہروں میں فلسطین کے حق میں مظاہرے

ہالینڈ کے مختلف شہروں جس میں اتریخت، دی ہیگ، ایمسٹرڈیم اور روٹرڈیم  شام ہیں  کے  16 ریلوئے  اسٹیشنوں پر فلسطین کی حمایت میں احتجاجی دھرنا دیا گیا ہے ۔

مظاہرین نے  وسطی اتریخت کے ریلوئے  سٹیشن پر جمع  ہو کر ہاتھوں میں  فلسطینی پرچم  لیے "جنگ بندی" کا مطالبہ کیا ہے۔ 

مظاہرین نے اسرائیل کی حمایت کرنے پر ہالینڈ کی حکومت  کو بھی اپنی تنقید کا نشانہ بنایا۔

مظاہرین نے "بچوں اور اسپتالوں پر بمباری بند کرو"، "رفح سے ہاتھ ہٹاؤ"، "قبضہ بند کرو" اور "ہم آپ پر  نسل کشی کا مقدمہ  چلائیں گے ،  ایک دن   فلسطین  ضرور آزاد ہوگا اور اب جنگ بندی قائم کرو، " ہالینڈ   تم شرم کرو، تمہارے ہاتھ بھی  خون آلود ہیں"  کے نعرے لگائے۔

 

 

 



متعللقہ خبریں