روس: مخالف لیڈر ناوالنی کے حامی سراپا احتجاج، متعدد کی گرفتاری

روسی سینٹ پیٹرزبرگ شہر میں حزب اختلاف کے رہنما الیکسی ناوالنی کی جیل میں موت کے بعد شروع ہونے والے مظاہروں میں 154 افراد کو جیل بھیج دیا گیا۔

2104258

الیکسی ناوالنی کی گزشتہ جمعے کو جیل میں موت کے بعد ملک بھر میں مظاہرے جاری ہیں ۔

جبکہ  روسی پولیس نے احتجاج میں حصہ لینے والوں کے خلاف مداخلت کی، ملک بھر میں حراست میں لیے گئے افراد کی تعداد 400 سے تجاوز کر گئی ہے ۔

سینٹ پیٹرزبرگ میں گرفتار کیے گئے ناوالنی  کے 200 سے زیادہ حامیوں میں سے 154 کو احتجاجی قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر 14 دن تک قید کی سزا سنائی گئی ہے ۔

بتایا جاتا ہے کہ ملک کے مختلف شہروں میں مظاہرین کو ایسی ہی سزائیں دی گئیں ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ جمعے کو روسی جیلوں کی وفاقی سروس کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا  تھا کہ 47 سالہ ناوالنی جزیرہ نما یامال کی جیل میں انتقال کر گئے جہاں انہیں حراست میں لیا گیا تھا۔

 ناوالنی کی موت کے بارے میں دیے گئے بیان میں بتایا گیا ہے کہ الیکسی ناوالنی نے 16 فروری کو چہل قدمی کے بعد  طبیعت میں خرابی محسوس  اور  ذہنی توازن کھو دیا ۔

کل دیے گئے بیان میں ناوالنی کی وفات کی وجہ "اچانک موت کا سنڈروم "قرار دیا گیا تھا۔

متعللقہ خبریں