فرانس نے بھی" اونروا" کی امداد روک دی

اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین " اونروا "کے بعض ملازمین پر اسرائیل پر حملے میں ملوث ہونے کے الزامات سامنے آنے کے بعد مختلف ممالک کی جانب سے ادارے کی امداد روکے جانے کا سلسلہ جاری ہے

2094520
فرانس نے بھی" اونروا" کی امداد روک دی

اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین " اونروا "کے بعض ملازمین پر اسرائیل پر حملے میں ملوث ہونے کے الزامات سامنے آنے کے بعد مختلف ممالک کی جانب سے ادارے کی امداد روکے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔

 فرانسیسی امور خارجہ نے بھی اونروا کی امداد موجودہ سال کی سہ ماہی کے لیے معطل کردی ہے۔

فرانسیسی امور خارجہ نے گزشتہ روز ایک بیان میں وضاحت کی کہ 7 اکتوبر کے حملوں میں اونروا ملازمین کی شرکت سے متعلق معلومات بہت سنگین ہیں اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے واضح طور پر ان کارروائیوں کی مذمت کی ہے۔

امور خارجہ نے ایک بیان میں کہا یو این ریلیف ایجنسی کے ملامین کا اسرائیل پرحملے میں کردار افسوسناک اور خطرناک پیش رفت ہے، ان معلومات کے سامنے آنے کے بعد اس حوالے سے فیصلہ کن کارروائی کرنے کی فوری ضرورت ہے۔

غزہ میں تباہ کن انسانی صورتحال کو دیکھتے ہوئے فرانس نے غزہ میں شہری آبادی کے لیے اپنی انسانی امداد میں نمایاں اضافہ کرنے کا انتخاب کیا ہے اور خاص طور پر 2023 میں "اونروا کی سرگرمیوں میں تقریباً 60 ملین یورو کا تعاون کیا ہے۔

امور خارجہ  نے توقع  ظاہر کی ہے کہ حالیہ دنوں میں شروع ہونے والی تحقیقات میں اسرائیل پر حملوں میں ملوث اہلکاروں کے خلاف ٹھوس اقدامات کیے جائیں گے۔



متعللقہ خبریں