فن لینڈ: اب اسرائیل حّقِ خود حفاظتی کا دعوی نہیں کر سکتا

غزّہ میں انسان بھوک برداشت کر رہے ہیں اور پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں اور اس کا سبب خاص طور پر اسرائیل ہے: وزیر خارجہ ایلینا وولٹونن

2093775
فن لینڈ: اب اسرائیل حّقِ خود حفاظتی کا دعوی نہیں کر سکتا

فن لینڈ کی وزیر خارجہ ایلینا وولٹونن نے کہا ہے کہ "اب اسرائیل حّقِ خود حفاظتی کا دعوی نہیں کر سکتا"۔

ایلینا وولٹونن نے جرمن میڈیا کمپنی' ریڈکشنز نیٹزورک ڈوئچ لینڈ ' کے لئے انٹرویو میں کہا ہے کہ "غزّہ میں ہر روز کثیر تعداد میں شہری ہلاک ہو رہے ہیں اور اسرائیل اس کے سدّباب کے لئے کوئی کوشش نہیں کر رہا"۔

اس سوال کے جواب میں کہ "کیا اسرائیل ابھی تک جائز حّقِ خود حفاظتی کا دعوی کر سکتا ہے؟" وولٹونن نے کہا ہے کہ "نہیں اس دعوے کا وقت گزر چُکا ہے۔ میں نہایت کھُلے الفاظ میں کہہ رہی ہوں کہ اب بہت ہو گئی۔ غزّہ کے شہریوں کو جھڑپوں میں فوری 'انسانی وقفے' کی اور  'انسانی امداد' کی ضرورت ہے"۔

وولٹن نے کہا ہے کہ "غزّہ میں انسان بھوک برداشت کر رہے ہیں اور پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں اور اس کا سبب خاص طور پر اسرائیل ہے۔ امدادی سامان سے لدے  ٹرالروں کو سرحد سے گزرنے کی اجازت دی جانی چاہیے اور وہاں کے تمام انسانوں میں خوراک تقسیم کی جانی چاہیے۔ اسرائیل کو غزّہ کی پٹّی میں انسانی امداد کے داخلے کے لئے مزید سرحدی چوکیاں کھول دینی  چاہیئں"۔



متعللقہ خبریں