سال نو کی مناسبت سے روسی صدر کا ترک صدر کو تہنیتی پیغام

روس اور ترکیہ کے درمیان کثیر الجہتی تعاون کو فروغ دینے کے لیے حال ہی میں کئی اقدامات اٹھائے گئے  ہیں۔

2082411
سال نو کی مناسبت سے روسی صدر کا ترک صدر کو تہنیتی پیغام

روسی  صدر ولادیمیر پوتن کا کہنا ہے کہ ماسکو اور انقرہ اگلے سال دو طرفہ سیاسی مذاکرات کو فروغ دیتے رہیں گے۔

روسی صدارتی محل کریملن کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پوتن نے اپنے پیغامات کے ساتھ بعض ممالک کے رہنماؤں کو نئے سال کی مبارکباد پیش کی ہے۔

صدر رجب طیب ایردوان کو نئے سال کی مبارکباد بھیجنے والے پوتن نے اس بات پر زور دیا کہ روس اور ترکیہ کے درمیان کثیر الجہتی تعاون کو فروغ دینے کے لیے حال ہی میں کئی اقدامات اٹھائے گئے  ہیں۔

دونوں ممالک  کی طرف سے مشترکہ کوششوں کے ذریعے توانائی اور بنیادی ڈھانچے کے بڑے منصوبوں پر عمل درآمد کیے جانے کی یاد دہانی کراتے ہوئےپوتن نے کہا  کہ روس اور ترکیہ نے علاقائی تنازعات کے حل میں بھی کردار ادا کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ "آئندہ سال، ماسکو اور انقرہ یوریشیائی خطے  میں سلامتی اور استحکام کو مضبوط بنانے کے لیے مختلف شعبوں میں مفید تعاون اور دوطرفہ سیاسی بات چیت کو فروغ دینے کے عمل کو جاری رکھیں گے ۔



متعللقہ خبریں