ہالینڈ: بین الاقوامی تعزیراتی عدالت کے سامنے بچوں کا احتجاجی مظاہرہ

دی ہیگ میں بچوں نے اپنے کنبوں کے ہمراہ، فلسطین کے ساتھ تعاون اور غزّہ میں جاری جنگی جرائم کی تحقیق کے لئے، بین الاقوامی تعزیراتی عدالت کی طرف مارچ کی

2081672
ہالینڈ: بین الاقوامی تعزیراتی عدالت کے سامنے بچوں کا احتجاجی مظاہرہ

ہالینڈ کے انتظامی دارالحکومت 'دی ہیگ ' میں بچوں نے اپنے کنبوں کے ہمراہ، فلسطین کے ساتھ تعاون اور غزّہ میں جاری جنگی جرائم کی تحقیق کے لئے، بین الاقوامی تعزیراتی عدالت کی طرف مارچ کی۔

"بچوں کی مارچ" کے عنوان سے کی گئی اس مارچ میں مظاہرین  دی ہیگ ٹرین اسٹیشن پر جمع ہوئے  اور پوری مارچ کے دوران "بین الاقوامی تعزیراتی عدالت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے"، " آزاد فلسطین"، "دریاوں سے سمندر تک فلسطین آزاد ہو گا" اور "فائر بندی فائر بندی" کے نعرے لگائے۔

مظاہرین نے، "قتل کئے گئے 9 ہزار بچوں کے لئے انصاف"، "آزاد فلسطین"، "بچوں کا قتل بند کرو"، "نسل کشی بند کرو"اور فلسطینی بچوں کو تحفظ دو" کے نعروں والے، پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔



متعللقہ خبریں