جرمنی: ریلوے مکینکوں نے ملک گیر ہڑتال کا اعلان کر دیا

آجروں کو زیادہ بہتر اُجرت پر مجبور کرنے کے لئے ریلوے ملازمین آج، 20 گھنٹوں کی، اجتماعی وارننگ ہڑتال شروع کر رہے ہیں: جرمن مکینک لیبر یونین

2064584
جرمنی: ریلوے مکینکوں نے ملک گیر ہڑتال کا اعلان کر دیا

جرمن مکینک لیبر یونین GDL نے محکمہ ریلوے 'ڈوئچے بان' کے ساتھ اجتماعی لیبر سمجھوتے پر مذاکرات میں ناکامی کے بعد ملک بھر میں وارننگ ہڑتال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

GDL نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ غیر معمولی افراط زر کے مقابل آجروں کو زیادہ بہتر اُجرت دینے  پر مجبور کرنے کے لئے ریلوے ملازمین آج، 20 گھنٹوں کی، اجتماعی وارننگ ہڑتال شروع کر رہے ہیں۔

ڈوئچے بان کے ریلوے مکینکوں اور سکیورٹی اہلکاروں کی ہڑتال آج مقامی وقت کے مطابق رات 10 بجے شروع ہو گی اور کل شام 6 بجے تک جاری رہے گی۔



متعللقہ خبریں