یوکرین میں ترک سفیر کو ڈگری آرڈر آف اسٹیٹ میرٹ سے نوازا گیا

یوکرین کے ایوان صدر میں منعقدہ تقریب میں، زیلنسکی نے سفیر احمد گل درے   کو ترکیہ اور یوکرین کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے اور یوکرین کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت کرنے کے لیے ان کی ذاتی خدمات پر یوکرین کے ڈگری آرڈر آف اسٹیٹ میرٹ سے نوازا ہے

2046664
یوکرین میں ترک سفیر کو  ڈگری آرڈر آف اسٹیٹ میرٹ سے نوازا گیا

کیف میں ترکیہ کے سفیر یاعمور احمد گل درے کو یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ڈگری آرڈر آف اسٹیٹ میرٹ سے نوازا ہے ۔

یوکرین کے ایوان صدر میں منعقدہ تقریب میں، زیلنسکی نے سفیر احمد گل درے   کو ترکیہ اور یوکرین کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے اور یوکرین کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت کرنے کے لیے ان کی ذاتی خدمات پر یوکرین کے ڈگری آرڈر آف اسٹیٹ میرٹ سے نوازا ہے ۔

علاوہ ازیں  اونور گروپ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین، اونور چتین  جیویز  کو  بھی جنگ کے دوران یوکرین میں اپنے منصوبوں کو جاری رکھنے پر  ڈگری آرڈر آف میرٹ سے نوازا  ہے ۔

اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنے بیان میں، زیلنسکی نے کہا کہ انہوں نےگلدرے  اور  چتین  جیویز   ڈگری آرڈر آف میرٹ سے نوازا ہے۔

"انہوں نے کہا کہ  یہ ایک حقیقت ہے کہ  ترک  نمائندےجنگ کے دوران  یوکرین میں ٹھہرے ہوئے ہیں  (24 فروری 2022 کو روس کے ساتھ)۔ میں سفیر یاعمور احمد گل درے کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، جنہوں نے ہمارے ملک میں اپنی سفارتی ذمہ داری پوری کی ہیں  اور  یوکرین اور ترکیہ کے درمیان مضبوط تعلقات  میں تعاون فراہم کیا ہے۔

یوکرین میں، ڈگری اسٹیٹ آرڈر آف میرٹ ان لوگوں کو دیا جاتا ہے جو معیشت، سائنس اور ثقافت جیسے شعبوں میں اپنا حصہ ڈالتے ہیں۔



متعللقہ خبریں