ناروے نے روسی نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کے داخلے اور خروج پر پابندی عائد کر دی

"ناروے روس کے حملوں کے پیش نظر اپنے اتحادیوں اور ہم خیال فریقین کے ساتھ مل کر کاروائی کرتا ہے۔"

2044423
ناروے نے روسی نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کے داخلے اور خروج پر پابندی عائد کر دی

ناروے کی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے سے روسی نمبر  پلیٹ والی مسافر گاڑیوں کے ملک میں داخلے اورخروج  پر پابندی عائد کر دے گی۔

نیٹو کے رکن ناروے میں، حکومت نے یوکرین ۔روس جنگ کی وجہ سے یورپی یونین کی جانب سے عائد پابندیوں کے دائرہ کار میں روسی نمبر پلیٹ والی مسافر گاڑیوں کے ملک میں داخلے اور باہر جانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

ناروے  کی  وزیر خارجہ اینی کن ہوئٹ فیلڈ نے پابندی کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ "ناروے روس کے حملوں کے پیش نظر اپنے اتحادیوں اور ہم خیال فریقین کے ساتھ مل کر کاروائی کرتا ہے۔"

اس کے مطابق، روس کے ساتھ تقریباً 198 کلومیٹر طویل سرحدیں موجود ہونے والا  ناروے  2 اکتوبر کی نصف شب سے نافذ  العمل   پابندیوں کے دائرہ عمل   ملک میں 9 یا اس سے کم نشستوں کی گنجائش والی مسافر گاڑیوں کے داخلے اور اخراج کو روک دے گا۔

ناروے کے شہری اور روس میں مستقل رہائش رکھنے والے ان کے خاندان کے افراد بیماری، موت اور آخری رسومات جیسے معاملات میں پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

روسی نمبر پلیٹ  والی منی وین اور بسیں اسٹورسکوگ قصبے سے گزرتی رہیں گی، جو دونوں ممالک کے درمیان واحد کراسنگ پوائنٹ ہے۔

 



متعللقہ خبریں